وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی ہر لمحہ اپ ڈیٹس کے لئے باضابطہ طور پر ویب سائٹ تشکیل دے دی گئی
ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ اطلاعات پہنچانے کیلئے حکومت پاکستان نے سرکاری ویب سائٹ تیار کرلی ہے۔
سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرانہوں نے بتایا کہ
پر عوام پورے پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کرسکیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبلمیجر جنرل بابر افتخار کا کورونا وائرس سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال پر کہنا ہے کہ یہ ایک صبر آزما مرحلہ ہے اور انشاءاللہ ہم مل کر اس پہ قابو پائیں گے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق حکومت اور فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بروقت اور درست آگاہی کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے جس میں فوج سمیت تمام سول ادارے شامل ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افواج پاکستان پہلے دن سے حکومت کے ساتھ کام کررہی ہے۔ آرمی چیف نے سول اداروں کی ہر ممکن مدد کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تینوں افواج کی میڈیکل ٹیموں کو تیار کردیا ہے۔پاک فوج ایئر پورٹس پر اسکریننگ کی مشترکہ نگرانی کرے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس کے بعد ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی اور وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔
Post a Comment