اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چمن میں گزشتہ کئی رو ز سے بند پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں.
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں.
عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی بھی ہدایت کردی ہے، بحران کے وقت میں بھی برادر ملک کے ساتھ ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 450 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو افراد جان لیوا مرض کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔
کرونا (COVID-19) جیسی عالمی وبا پھوٹنے کےباوجود ہم اپنے افغان بھائیوں/بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔ میں نے چمن-سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2020
سندھ میں سب سےزیادہ دوسو پینتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں اکیاسی، پنجاب میں اٹھہتر مریض ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چوبیس، خیبرپختونخوا میں تئیس، اور اسلام آباد میں کورونا کے آٹھ مریض سامنے آئے ہیں۔
پنجاب نے سندھ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے اور بلوچستان حکومت نے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
Post a Comment