ہولی وڈ کے نامور اداکار ادریس البا میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اب ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں۔ادریس البا کی اہلیہ سبرینا ڈاوری البا نے اپنے شوہر میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں تنہا چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔اور اوپرا ونفرے کو دیے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے اس فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت صرف یہی محسوس ہوا کہ وہ اپنے شوہر کا خیال رکھیں۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ادریس البا میں کورونا کی تصدیق کے بعد انہوں نے اور اہلیہ نے ایک ساتھ قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اوپرا ونفرے کو ویڈیو کال پر انٹرویو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ضرور ہیں لیکن بہترین محسوس کررہے ہیں۔جبکہ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں البتہ ٹیسٹ کے نتائج میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
Post a Comment