وفاقی حکومت نے ملک بھر میں امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا
ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے تمام 29 بورڈ کے امتحانات یکم جون تک نہیں ہوں گے۔امتحانات کا معاملہ سکول کھلنے یا نہ کھلنے سے نہیں کیا گیا۔
یکم جون تک جتنے بھی امتحانات ہیں وہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ملنے جلنے سے پھیلتا ہے۔حالات بہتر ہونے کے بعد امتحانات لینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔کیمرج سسٹم کے تحت بھی امتحانات نہیں ہوں گے۔وفاقی نے کہا کہ کیمرج سے درخواست ہے کہ امتحانات کا شیڈول آگے بڑھایا جائے۔یونیورسٹیز میں داخلوں کی تاریخ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی۔
طالب علموں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے، 27 مارچ تک ایجوکیشن منسٹر کانفرنس بلا کر جائزہ لیں گے۔۔جائزہ لیں گے کہ 5 اپریل کو تعلیمی ادارے کھلنے چاہیئں یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین میں موجود پاکستانی طالب علم صحت مند اور متحد ہیں۔کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے۔غیر ملکی طلباء کو ہاسٹلز اور یونیورسٹیز تک محدود رکھا جائے گا،غیر ملکی طلباء پر ہاسٹلز خالی کرانے کا فیصلہ لاگو نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان کو تمام فیصلوں اور صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔
Post a Comment