کلوروکوئین دوا استعمال کرنے سے شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ دوا استعمال کرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوا کے استعمال نے ہلاک شخص کی اہلیہ کو بھی اسپتال پہنچا دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے۔A Phoenix-area man is dead and his wife is under critical care after they took chloroquine phosphate in an apparent attempt to self-medicate for the novel coronavirus, a hospital says https://t.co/GJ8rjL6Ly7 pic.twitter.com/CflHiexCYz— CNN Breaking News (@cnnbrk) March 24, 2020
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا استعمال کی تھی۔ واضح رہے کہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان میں میڈیکل اسٹورز پر کلوروکوئین میڈیسن غائب ہو گئی تھی، چینی ماہرین صحت اورٹرمپ نے ملیریا کی دوا کلوروکوئین کو حوصلہ افزاء قرار دیا تھا، جس کے بعد پاکستان کے میڈیکل اسٹورز پرمیڈیسن غائب ہوگئی، یا مہنگے داموں فروخت ہونے لگی۔
چین ایران، امریکہ، اٹلی کے بعد جب کورونا وباء نے پاکستان میں پنجے گاڑھنے شروع کیے تو ساتھ ہی منافع خور مافیا متحرک ہوگیا، مارکیٹ سے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان، ماسک، گلوز، سینیٹائزرکا بحران پیدا کردیا گیا۔ اسی طرح ماسک اور سینیٹائرز بھی مہنگے کردیے گئے۔ اسی طرح مافیا کو جب سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی سطح پر پھیلنے والی وباء کورونا وائرس کا علاج کرنے کیلئے ملیریا کی دوا کلوروکوئین مفید ہے، اور چین میں بھی اس کے دوسری وبائی اینٹی بائیوٹک سے ملا کر دینے سے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کلوروکوئین کو کورونا وائرس کے خلاف حوصلہ افزا دوائی قرار دیا ہے،اگرچہ کلوروکوئین کی شکل میں یہ دوائی 45 سال پہلے ملیریا بخار کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ لیکن جب سے ٹرمپ نے کلوروکوئین دوائی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، تب سے پاکستان کے میڈیکل اسٹورز پر ملیریابخار کی دوائی بحران پیدا کردیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اگر کہیں ملیریا بخار کی دو ائی ملتی بھی ہے تو وہ مہنگے داموں دی جارہی ہے۔
اسی ضمن میں ماہر امراض خون پروفیسر ڈاکٹرشمسی کا کہنا تھا کہ چین میں ڈاکٹرز نے کورونا کے خلاف مختلف ادویات کے تجربات کیے لیکن ملیریا کی دوا کو وبائی وائرل انٹی بائیوٹک کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کے مثبت نتائج ملے۔ انہیں نتائج کے پیش نظر امریکی صدر نے بھی کلوروکوئین دوا کو مریضوں پر استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
.@realDonaldTrump on a common malaria drug being used to treat coronavirus ⬇️— GOP (@GOP) March 19, 2020
“It’s shown very encouraging… early results”pic.twitter.com/JCtNNmzQ7g
إرسال تعليق