پاکستان میں جمعے کو کراچی میں کورونا کے ایک مریض کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اس وبا کے پھیلاؤ کے بعد جمعرات کو ایک دن میں سے سب سے زیادہ 154 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
جمعے کو ہلاک ہونے والے 77 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل دو افراد خیبر پختونخوا میں ہلاک ہوئے تھے۔ دنیا کے 175 سے زیادہ ممالک کو متاثر کرنے والے اس وائرس سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں متاثر ہونے والے افراد تعداد اب 458 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اس کے مریض چار صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں جن افراد میں اس کی تشخیص ہوئی ان میں سے نصف سے زیادہ ایران سے واپس آنے والے زائرین ہیں جنھیں اب ان کے صوبوں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان میں کراچی وہ شہر ہے جہاں اس وائرس کا سب سے زیادہ مقامی سطح پر پھیلاؤ دیکھا گیا ہے اور وہاں 90 سے زیادہ ایسے افراد میں پایا گیا ہے جنھوں نے بیرونِ ملک کا سفر نہیں کیا تھا۔ وفاقی اور صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 245، بلوچستان میں 81، پنجاب میں 80، خیبر پختونخوا میں 23, گلگت بلتستان میں 21 اور اسلام آباد میں کورونا کے سات متاثرین موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو پہلے ہی پانچ اپریل تک بند کیا جا چکا ہے جبکہ ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ملک کی سرحدیں بھی پندرہ روز تک مکمل بند اور بین الاقوامی پروازیں محدود کی جا چکی ہیں۔ |
With a very heavy heart we’re confirming the first death of #COVID19 in #Sindh. The 77 year old patient was a resident of Karachi & had a history of carcinoma, diabetes and hypertension with no travel and contact history. #SindhHealth #CoronaVirusPakistan pic.twitter.com/NZbOQoncv3— Health and Population Welfare Department, Sindh (@SindhHealthDpt) March 20, 2020
Post a Comment