آج کل دنیا میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہے جو کورونا وائرس یا کووِڈ-19 کے الفاظ کو نہ جانتا ہو، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ کورونا وائرس کا نیا نام کووِڈ-19 کیوں رکھا گیا اور یہ کس کا مخفف ہے؟

برطانوی جریدے 'دی مرر' کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ لفظ تین الفاظ 'کورونا وائرس ڈیزیز' کا مخفف ہے اور اس کے ساتھ لگا 19 کا مطلب سال 2019ء ہے، کیونکہ یہ بیماری سال 2019 میں شروع ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس وائرس کے نام کا انتخاب عالمی ادارہ برائے صحت نے کیا۔ نام کے اس انتخاب میں 'او آئی ای اینیمل 
ہیلتھ' اور 'ایف اے او' نے بھی عالمی ادارہ صحت کی مدد کی۔
وائرس (CoV)کورونا 
وائرسوں کا ایک بہت بڑا کنبہ ہے جو عام فلو سے لے کر زیادہ سنگین بیماریوں جیسے مڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم
(MERS-CoV)   
 اور شدید ایکیوٹ ریسپریٹری سنڈروم (سارس-کویو) کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔


کورونا وائرس بیماری (COVID-19) ایک نیا تناؤ ہے جو 2019 میں دریافت ہوا تھا اور اس سے قبل انسانوں میں اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے اٹلی اور چین سے شروع ہونے والا یہ وبائی مرض اب تک ہزاروں جانوں کو نگل چکا ہے۔ ماہرین اس مرض کے علاج کے لئے کوشاں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کب ہم اس وائرس کو ہرانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post